چترال (نمائندہ چترال میل) لواری ٹاپ کے قریب چترال سائیڈ پر نیشنل گرڈ کے ٹاؤر پول پر کا م کرنے والے تین مزدور زخمی اور ایک موقع پرجان بحق ہوگئے۔ دروش کے سب ڈویژنل پولیس افیسر اقبال کریم نے بتایاکہ جان بحق ہونے والے مزدور کی شناخت محمد اشفاق ساکنہ مظفر گڑھ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اسی گاؤں کے رہائشی جاوید، اسد اور امیر شامل ہیں جن کو قریبی ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹاؤرپول اس وقت گرگئی جب مزدور اس پول اور ملحقہ پول کے دوران ٹوٹے ہوئے تاروں کو جوڑ رہے تھے تو کھنچاؤ کی وجہ سے پول کا اوپر حصہ ٹوٹ کر مزدوروں سمیت زمین پر گرگئی۔ چترال کے گولین میں واقع واپڈا کے 105میگاواٹ پیدواری صلاحیت کی بجلی گھر کو نیشنل گرڈ سے ملانے والی ٹرانسمیشن لائن گزشتہ فروری میں برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوگئی تھی۔ مزدوروں کا تعلق نیٹراکون کنسٹرکشن کمپنی سے بتایا جاتا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات