چترال (نمائندہ چترال میل) منگل کے روز اتالیق پل اور آس پاس ریڑھی پر سبزی اور میوہ فروشوں کے خلاف ٹی ایم اے چترال نے کاروائی کرتے ہوئے کئی ریڑھی بانوں کو جرمانہ کیا تو ایک سو کے لگ بھگ ریڑھی مالکان اور قریبی سبزی منڈی میں ہول سیل ڈیلروں نے اڈے کے قریب سڑک بلاک کردیا جہاں جا بجا کینو اور دوسرے فروٹ بکھرے دیکھے گئے۔ ریڑھی بانوں کے مطابق ٹی ایم اے اہلکاروں نے انہیں جرمانے کرنے کے بعد ریڑھیاں الٹ دی جبکہ ٹی ایم اے والوں کا کہنا تھا کہ ریڑھی بانوں نے خود ہی ریڑھیاں الٹ دی۔ بعد ازاں ایس ایچ او چترال انسپکٹر سجاد حسین اورٹی ایم او مصباح الدین موقع پر پہنچ کر روڈ پر ٹریفک بحال کردی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم بھی موقع پر پہنچ کر ریڑھی بانوں سے مذاکرات کئے اور بدھ کے روز ان کے نمائندوں اور ٹی ایم اے کا اجلاس میں اپنے دفتر میں طلب کرلیا جس کے بعد بازار میں ریڑھی پر فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والوں کے مقامات مخصوص کردئیے جائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات