*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی ڈی.آر۔سی اور پی۔ایل۔سی ممبران سے ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی ڈی.آر۔سی اور پی۔ایل۔سی ممبران سے ملاقات*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے پولیس اسٹیشن ایون میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC)، پبلک لیزان کمیٹی (PLC) کے ممبران اور علاقہ ایون کے معززین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں امن و امان، عوامی تنازعات کے پرامن حل، کمیونٹی پولیسنگ اور منشیات کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی آر سی، پی ایل سی ممبران اور علاقہ ایون کے عمائدین نے کہا کہ ڈی۔پی۔او ریشم جہانگیر نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف جس مؤثر، سخت اور بلاامتیاز پالیسی کا آغاز کیا ہے، اسے عوامی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کو نوجوان نسل کے تحفظ اور معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ان اقدامات کی بھرپور تعریف کی۔

اس موقع پر شرکاء نے لوئر چترال پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔