ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن رمبور کا دورہ، سیکیورٹی اور پولیس کارکردگی کا جائزہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن رمبور کا دورہ، سیکیورٹی اور پولیس کارکردگی کا جائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے پولیس اسٹیشن رمبور کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے تھانے کی سیکیورٹی، روزنامچہ، زیرِ تفتیش مقدمات، حوالات، ریکارڈ اور مجموعی انتظامی امور کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عوام دوست پولیسنگ، مؤثر امن و امان اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بہترین انداز میں انجام دہی پر زور دیا۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، زیرِ التواء مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں، جبکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور فوری داد رسی کو اپنی اولین ترجیح بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض ایمانداری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔