کرپشن کے خلاف چترال لوئر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) جماعت اسلامی چترال لوئر نے کرپشن کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی چترال لوئر کے امیر وجیہ الدین کے مطابق 26 جون بروز جمعہ نماز جمعہ کے فوراً بعد چترال لوئر کی تمام ویلج کونسلز میں کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ، شفاف نظام کے قیام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔
وجیہ الدین نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اجتماعی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔