ڈسٹرکٹ جینڈر ایکولٹی فورم کے چیئرپرسن نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ نے محکمہ سماجی بہبود کے مینٹل ہیلتھ اور جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) ڈیسک کا دورہ کیا،

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ جینڈر ایکولٹی فورم کے چیئرپرسن نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ نے محکمہ سماجی بہبود کے مینٹل ہیلتھ اور جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) ڈیسک کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ آفیسر خضر حیات اور جی بی وی ڈیسک کی انچارج محترمہ نذیرا بھی موجود تھیں۔
دورے کے دوران GETA اور جینڈر ڈیسک کے درمیان روابط کو مستحکم بنانے اور باہمی اشتراکِ عمل کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ GETA کو بطور سول سوسائٹی الائنس جینڈر ڈیسک کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ صنفی مساوات اور جی بی وی کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ ہفتے جینڈر ڈیسک آفس میں ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں ضلع بھر میں صنفی مساوات کے فروغ اور جینڈر بیسڈ وائلنس کے تدارک کے لیے ایک جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
مزید برآں، منشیات کے عادی افراد کی ڈی ٹاکسیفیکیشن اور بحالی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ لوئر چترال میں منشیات کے عادی افراد کا مکمل ڈیٹا ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیئر میں محفوظ رکھا جائے گا، تاکہ انہیں بحالی کے لیے پشاور منتقل کیا جا سکے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مربوط اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور متاثرہ افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے گا۔