چترال ( نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے تعاون سے سطح سمندر سے تقریباً ساڑے چودہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع بروغل ویلی میں منعقدہ بروغل فیسٹول2023 تین دن تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اتوار کے روز اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹول میں پہاڑی علاقوں کے مقبول کھیل پولو، یاک پولو،بُز کشی، گدھا پولو،کرکٹ اور فٹ بال کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔یاک پولو کا فائنل گاریل کی ٹیم نے پولو کا فائنل چیکار جبکہ بُز کشی کا مقابلہ پیچ اوس کی ٹیم نے جیت لیا۔اس موقع پر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کے لئے غیر ملکی،ملکی اور مقامی تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ نے فیسٹول میں خصوصی طور پر شرکت کرکے اہالیان بروغل اور ان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ کمشنر ملاکنڈ شاہدا للہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال خالد زمان، ڈی پی او اپر چترال محمد علیم جان نے انعامات انعامات تقسیم کی جس کے بعد تماشائیوں اور سیاحوں سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی اپر چترال نے کہا کہ بروغل فیسٹول منانے کا مقصد چترال کے دوردراز علاقوں میں واقع وادیوں کے خوبصورتی کو دُنیا کے سامنے لانا ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے توجہ کو حاصل کیا جا سکے۔جس کے زریعے علاقے سے غربت کو ختم کیا جا سکتاہے۔بروغل فیسٹول کے زریعے سیاحوں کو دلچسپ کھیلوں اور اردگرد35کی تعداد میں گلیشئیرز کے قریبی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آگیا۔ انہوں نے وادی بروغل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بروغل کے عمائیدین امین جان تاجک اور دوسروں نے اس دورافتادہ علاقے میں فیسٹول منعقد کرنے اور علاقے کے لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے،یاک پولو کی حوصلہ افزائی اور باہر سے کثیر تعداد میں لوگوں کو وادی میں آنے کا موقع دینے پر اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایونٹ وادی کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
تازہ ترین
- مضامینرُموز شاد ۔۔ بد نظری ایک مہلک مرض۔۔ تحریر۔۔ ارشاد اللہ شاد
- ہومخیبرپختونخواہ لائف انشورنس اسکیم شروع کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”ہجوم سے قوم کب بنیں گے “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں اردلی روم کا انعقاد
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”اطمنان کی دولت”۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” کیا آئی ایم ایف کو صرف ہم معمولی نوکروں کی پنشن نظر آتی ہے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومعوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لئے بڑی تعداد میں منصوبے اور سکیمیں منظور کیں۔خیبر پختونخوا کابینہ کا بیسواں اجلاس
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔