چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کی طرف سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے عوامی دشمنی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالمانہ اور بلاجواز اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم دے کر ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ عوامی حلقوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کو غریب عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کا روٹی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دینا بہت ہی قابل مذمت ہے جبکہ چترال میں روٹی کی قیمت پہلے ہی ذیادہ مقرر تھی اور اب وزن میں صرف 10گرام اضافہ کرکے قیمت میں 10روپے کا اضافہ کرنا انتہائی ذیادتی ہے۔ جماعت اسلامی چترال کے امیر وجیہہ الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بے روزگاری و مہنگائی کے ہاتھوں مجبور عوام کے لئے روٹی کی قیمت بڑہانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ا نہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں دوسری سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو ساتھ ملاکر ایک احتجاجی تحریک برپا کیا جائے گا۔ جب اس سلسلے میں ڈی سی لویر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی نے آٹا کی قیمت میں اضافے پر روٹی کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کردیا جبکہ روٹی کی وز ن میں بھی 10گرام کا اضافہ کیا گیا ہے
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





