نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (NCHD) لوئر چترال اور یونیورسٹی آف چترال کے درمیان تعلیم، خواندگی اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے فروغ کے لیے ایک یادداشتِ مفاہمت (MoU) پر دستخط کیے گئے

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل )نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (NCHD) لوئر چترال اور یونیورسٹی آف چترال کے درمیان تعلیم، خواندگی اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے فروغ کے لیے ایک یادداشتِ مفاہمت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
اس معاہدہ پر پروفیسر ڈاکٹر حازر اللہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال اور سید مقصود شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD لوئر چترال نے باقاعدہ طور پر دستخط کیا۔

معاہدے کا مقصد ضلع میں “ایچ ون ٹیچ ون” پروگرام کے ذریعے یونیورسٹی طلبہ کو خواندگی اور تعلیمی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کرنا ہے۔ اس تعاون کے تحت سیمینارز، ورکشاپس اور تربیتی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے، جبکہ طلبہ کو مختلف این سی ایچ ڈی پروگرامز میں بطور رضاکار خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

تقریب میں یونیورسٹی آف چترال اور NCHD کے اہم عہدیداران نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر میر صاحب خان، ڈاکٹر محمد رومان، ڈاکٹر عتیق احمد طارق، ڈاکٹر سنا اللہ، ڈاکٹر نظام الدین، ڈاکٹر ندیم حسن، جناب ضیاالرحمن، شریف حسین اور تنویرا کوثر شامل تھے۔