موسم کی بگڑتی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر صوبے میں تمام سکول ، کالج یونیورسٹیاں ایک ہفتے کےلئ بند کرنے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email
پشاور (نمائندہ چترال میل) —محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے موسم کی بگڑتی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر صوبے کے تمام ونٹر زون سرکاری و نجی اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اگست سے 25 اگست 2025 تک صوبے کے تمام ونٹر زون اسکول بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ گرج چمک کے طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل قائم رکھنے کے لیے گھروں پر تعلیم (ہوم اسکولنگ) یا آن لائن اسائنمنٹس کے ذریعے طلبہ کو مصروف رکھا جائے۔
مزید کہا گیا ہے کہ طلبہ سے متعلق تمام دیگر سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔