ڈی پی او ہنگو خالد خان کا صحت یابی کے بعد چترال پہنچنے پرتباک استقبال، مختلف مقامات پر اُن پر گل پاشی اور ہار پہنائے گئے

Print Friendly, PDF & Email

ی پی او ہنگو خالد خان کا صحت یابی کے بعد چترال پہنچنے پرتباک استقبال، مختلف مقامات پر اُن پر گل پاشی اور ہار پہنائے گئے
چترال (نمائندہ چترال میل ) ہنگو میں خوارج کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر خالد خان کا صحت یابی کے بعد منگل کے روز چترال آتے ہوئے لواری ٹنل سے چترال شہر تک مختلف مقامات عشریت، نغر، دروش، کیسو، گہیریت، بروزاور چمرکن میں پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں عوام نے ان پر گل پاشی کی، ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے اور اس موقع پر مٹھائی تقسیم کئے گئے۔ چترال شہر پہنچننے پر اتالیق پل میں چترال کے شہریوں کی طرف سے استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں انہیں پھولوں کا ہار پہنائے اور مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، وجیہہ الدین، الحاج عیدالحسین، محمد کوثر ایڈوکیٹ، مولانا عبدالرحمن گوجر، قاری نسیم، مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا خلیق الزمان، سابق ایم پی اے سید احمد خان اور دوسروں نے ان کی جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرنے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

بعدازاں سی اینڈ ڈبلیو گیسٹ میں بھی ان کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام ہوا جس میں وہ خاص وعام سے ملتے رہے۔ اس موقع پر ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ نے بھی انہیں گلدستہ پیش کیا اور کامیاب کاروائی پر ان کو مبارک باد پیش کی۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد خان تمام شرکا ٗ اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیاکہ انھوں نے زخمی حالت میں انھیں حوصلہ دیا اور صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ جب تک عوام پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے تب تک کوئی بھی قوت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ انھوں نے مختلف مقامات پر استقبال پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔