چترال ( نمائندہ چترال میل )تھانہ رمبور میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے لئے ایک روزہ وکشاپ کا انعقاد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایت پر تھانہ رمبور میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور SI عبدالوکیل نے رمبور کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے پبلک لیزان کمیٹی ممبران کو ان ذمہ داریوں اور علاقے کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
ورکشاپ میں شریک ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علاقے میں جرائم کی روک تھام، مشکوک افراد / سرگرمیوں کی نشاندہی، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو تھانے کی سطح پر حل کروانے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔





