خیبر پختونخواہ پولیس کے زیر اہتمام یوم شہداء پولیس جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )خیبر پختونخواہ پولیس کے زیر اہتمام یوم شہداء پولیس جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے خصوصی احکامات پر شہداء کی قبروں پر حاضری، سلامی دینے کے ساتھ ساتھ اُن کے گھروں میں جاکر والدین اور بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایت پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور SI عادل احمد بیگ نے شہید SI امان اللہ کے قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہید کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ SI قربان پناہ نے شہید کانسٹیبل خلیل الرحمن کے قبر پر جاکر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہید کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

اس موقع پر افسران نے شہداء کے عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔