ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کا لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کا لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شیشی کوہ کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، پراجیکٹ سٹاف،ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن، PA ٹو ڈی۔پی۔او نور زمان، چترال سکاوٹس اور اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے افسران اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے چائنیز انجنئیرز سے ملاقات کی اس کے علاوہ پراجیکٹ پر کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی سٹاف کی رہائش گاہوں، پراجیکٹ سائٹس، چار دیواری، خاردار تاروں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔

ڈی۔پی۔او نے سکیورٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں موجودہ سکیورٹی حالات کے تناظر میں ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت کی۔