چترال ( نمائندہ چترال میل )بغیر رجسٹریشن، بغیر لائسنس، تیز رفتار رکشوں کو پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں لاکر کھڑا کیا گیا۔ چترال پولیس
عوامی شکایات پر لوئر چترال پولیس کا ایکشن
عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لوئر چترال سجاد حسین نے بغیر رجسٹریشن، بغیر لائسنس، تیز رفتار اور ٹریفک قوانین کی خلاف کرنے والے رکشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے حوالے سے انچارج ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال فضل کریم کو خصوصی ٹاسک دیا تھا۔
ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال نے کاروائی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن، بغیر لائسنس، تیز رفتار اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رکشوں کو پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں لاکر کھڑا کیا۔





