چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع
فل پروف سکیورٹی میں پانچ روزہ مہم21 اپریل سے 25 اپریل تک جاری رہے گی.
لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا اس سلسلے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہذا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔اوز / ایس۔ایچ۔اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت۔
والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔
