ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے تھانہ شغور کا وزٹ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا.

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے تھانہ شغور کا وزٹ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا.

اس موقع پر ایس۔پی۔ایلیٹ فورس عمر دراز خان،ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سکیورٹی انسپکشن کے دوران تھانہ شغور کے باونڈری وال, عمارت, جوانوں کے بیرکس, سنتری پوسٹ سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں,روزنامچہ اور فرنٹ ڈسک پر موجود زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اور محرر اسٹاف کو خصوصی ہدایات دی کہ وہ تھانے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

موجود حالات میں تھانہ اور پولیس چوکی کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔