چترال (نمائندہ چترال میل) چترال شہر کے نواحی گاؤں بکرآباد بالا کے باشندوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ور چیف سیکرٹری سمیت دوسرے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تین دیہات بکرآباد، چمورکھون اورگواڑی کو سیراب کرنے والی بکرآباد ایریگیشن چینل کے سالانہ مرمت اور دیکھ بال (اے ایم اینڈ آر) کے مد میں گزشتہ چار سالوں سے جاری ہونے والی فنڈز میں وسیع پیمانے پر غبن کا شفاف انکوائری کروائی جائے جبکہ مذکورہ ایریگیشن چینل مرمت نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی مخدوش حالت میں ہے۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاطف، ناصر الملک اور رضی الدین نے کہاکہ ان کے معلومات کے مطابق ہر سال محکمہ ایریگیشن کو لاکھوں روپے چترال کی اس قدیم ترین ایریگیشن چینل کی مرمت اور دیکھ بال کی مد میں ریلیز کیا جاتا ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے ایک پائی بھی اس پر خرچ نہیں ہوئی جس کے باعث یہ نہر بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اور جگہ جگہ شگاف اور دراڑیں پڑجانے کی وجہ سے ژوغور گول سے نکلنے کے بعد قریب ترین گاؤں بکرآباد بالا پہنچنے تک پانی کا تین چوتھائی حصہ یعنی 75فیصد ضائع ہوتا ہے اور چمورکھون گاؤں میں تو کسانوں کو ابپاشی کا پانی نہ ملنے کے باعث سخت مشکل کا سامنا ہے جہاں فصل حریف اور فصل ربیع دونوں شدید متاثر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ کرپشن میں ملوث عناصر سے یہ غبن شدہ رقم واپس لے کر بکرآباد ایریگیشن چینل کی خصوصی مرمت کی جائے تاکہ پانچ ہزار کسانوں کی ابپاشی کا مسئلہ حل ہوسکے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





