چترال ( نمائندہ چترال میل )وادی کیلاش سیاحوں کے لئے ایک جنت کی حیثیت رکھتی ہے جہاں ہر سال ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح کیلاش کلچرل اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں ایسے میں پولیس ان کی حفاظت اور سہولت کے ساتھ ان کی میزبان بھی بن جاتی ہے۔
گزشتہ رات ایک جاپانی خاتون سیاح نانا جو رات کے وقت ایون پہنچ کر ٹیکسی گاڑی دستیاب نہ ہونے پر ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI عطاء الرحمن نے خاتون سیاح کو تھانہ ایون لاکر بہترین انداز میں مہمان نوازی کرکے اس کو بحفاظت بمبوریت پہنچایا۔ جس پر خاتون سیاح نے لوئر چترال پولیس کی مہمان نوازی کو خوب سراہا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔





