چترال ( نمائندہ چترال میل )ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں
اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال انسپکٹر علی احمد کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI کفایت اللہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران خانہ تلاشی منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت فرداد مالک سکنہ لوٹدہ سنگور سے ہوکر ملزم کے قبضے سے ایک کلو 30 گرام چرس برامد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.
*لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال*










