چترال (نما یندہ چترال میل) چترال بھر میں گذشتہ رات سے تیز و مسلسل بارش اور لواری ٹنل سمیت چترال کے طو ل و عرض میں برفباری ہوئی ہے۔ لوئر چترال کے لواری ٹنل، کالاش ویلیز، مڈکلشٹ، گرم چشمہ اور اپر چترال کے علاقے کھوت، بروغل، یارخون، تریچ سمیت کئی مقامات میں برفباری ہوئی ہے۔ اور چترال کیتمام پہاڑو ں اور بالائی دیہات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ اور لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ چترال کے بزرگ شہریوں نے سردیوں کی پہلی برفباری کو گلیشئرز کے ذخیرے کیلئے نیگ شگون قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ اس سے آنے والی گرمیوں میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوگا۔ اور پانی کی قلت کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ بعض سیانے لوگوں کا کہنا ہے۔ کہ موسم نے پھر سے قدیم کی طرف رخ کر لیا ہے۔ اور یہ اچھی بات ہے۔ کیونکہ گذشتہ کئی سالوں سے چترال کا مو سم سردیوں میں بھی پہلے کی نسبت بہت گرم ہو چکا تھا۔ جس کی وجہ سے چترال کو غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اور چترال میں پانی کی مقدارمیں غیرمعمولی کمی کے ساتھ ساتھ گلیشئر کے پگھلاو میں مسلسل اضافہ ہوا۔ اور کئی علاقے گلیشئل اوٹ برسٹ فلڈ (گلوف) کے نتیجے میں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے۔ خصوصا امسال اپر چترال، شیسیکوہ، ایون کالاش ویلیز سمیت کئی علاقوں کو شیدید نقصان پہنچا۔ جن میں آٹھ انسانی جا نیں بھی ضائع ہوئیں۔حالیہ برفباری اوربارشوں سے سردیاں بڑھنے کے ساتھ ہی ایندھن کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اور جلانے کی لکڑی، گیس اور کوئلے کا کاروبارکرنے والے اسیسنہری موقع قرار دے کر من مانی ریٹ پر یہ چیزیں فروخت کر رہیہیں۔ اور لوگ سردی سے بچنے کیلئے مہنگی قیمت پر یہ چیزیں خریدنیپر مجبورہیں۔ تاہم ایک خوش آیند امر یہ ہے۔ کہ حالیہ بارش اور برفباری سے پہلے کھیتوں کو پانی نہ ملنے کے سبب گندم کی کاشت کرنے سے قاصر تھے۔ ان کو کاشت کا گولڈن چانس مل گیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





