چترال (نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخواہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ملازمین چترال نے پیر کے روز چترال پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں بارش کے باوجود زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احتجاج و ہڑتال کرنے والے مقررین نے کہا۔کہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ملازمین کی مرحلہ وار احتجاجی ہڑتال 15ستمبر 2022 سے علامتی انداز میں شروع ہوئی تھی، اکتوبر میں تمام اضافی ذمہ داریوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود افسران و حکام کی عدم دلچسپی و سرد مہری کے باعث مکمل قلم چھوڑ ہڑتال پر مجبور ہوگئے۔ یکم نومبر سے اتھارٹی کے تمام ملازمین بشمول میل فیمیل مانیٹرز اور دفتری سٹاف نے روزانہ اپنے ضلعی دفاتر جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، بازوؤں پہ کالی پٹیاں باندھ کر اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہے۔ لیکن دو ماہ گزر گئے،حکام اور افسران بالا کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور الٹا تنخواہوں کی بندش کے احکامات اور شو کاز نوٹس جاری کر دیے۔
دو ماہ کے اس عرصے میں وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم معاملے کے بارے میں باخبر ہوتے ہوئے بھی خاموش رہے اور تاحال خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا۔کہ پراونشل کوآرڈینیشن کمیٹی (پی سی سی) کے مطابق قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان ملازمین میں پھیلی شدید مایوسی کی بنا پر کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ15 نومبر کے بعد عملی احتجاج
کے لئے ملازمین پشاور کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا۔کہ عملی احتجاج کی پرامن شروعات تمام پریس کلبز کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہروں سے کی جا رہی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ انکے حقوق کی منظوری کے لئے ٹائم فریم دینے اور تحریری سمری ارسال ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے اپنے مطالبات دہراتیہوئے کہا۔ کہ 5 سالہ سروس کی بنیاد پر اپگریڈیشن، نومنکلیچر کی تبدیلی، سروس سٹرکچر، غیر ادا شدہ جائز مالی حقوق کی ادائیگی، حقوق کی منظوری کے لئے کمیٹی کی تشکیل اور اس میں ملازمین کے نمائندوں کی شمولیت شامل ہیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات