چترال ( نمائندہ چترال۔میل )ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا آٹھواں بیچ کامیابی کے ساتھ مکمل۔
*ڈرائیونگ سکول سے تربیت حاصل کرنے والے 23 ٹرینیز میں سرٹیفیکٹ تقسیم*
پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں فارغ التحصیل ہونے والے شرکاء کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین تھے۔
اس موقع انچارج پولیس سہولت مرکز SI رفیع اللہ اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرنے والے ٹرینیز کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اسناد سے نوازا۔
ڈی۔ایس۔پی ہیدکوارٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈرائیونگ کے بنیادی اصولوں کی باقاعدہ تربیت شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے، جس سے حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
لوئر چترال میں ڈرائیونگ سکول کا قیام لوئر چترال پولیس کی ایک اہم کاوش ہے جس سے نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی اپنے شہر میں ڈرائیونگ اسکلز سیکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول عوام کو محفوظ اور ذمہ دار ڈرائیونگ کی عملی تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
*واضح رہے کہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال میں نویں بیچ کے لیے داخلے جاری ہیں۔*











