چترال (محکم الدین) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے پیر کے روز ڈپٹی ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر ضیاء اللہ خان کی معیت میں چترال بازار میں میڈیکل اسٹور وں کا اچانک معائنہ کی اور انہیں معیاری اور وارنٹی شدہ ادویات فروخت کرنے کی تاکید کی اور کہاکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی رورعایت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے گران فروشی، نرخنامہ اویزاں نہ کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دس دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا۔ انہوں نے قصاب خانوں میں صفائی اور معیاری گوشت کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور قصابوں کوحکم دیاکہ وہ صفائی کو یقینی بنانے کے لئے سفید اپرن پہن لیا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ عبدالاکرم خان نے چترال بازار میں کالے رنگ کی شاپرزپر پابندی عائد کردی جبکہ سفید رنگ کے شاپنگ بیگ مرحلہ وار ختم کرنے اور ان کی جگہ کپڑے کے تھیلوں کو رواج دینے کی بھی ہدایت دے دی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات