چترال (نما یندہ چترال میل ) ایون کے مقام آٹانی میں دو فریقوں کے مابین جنگل کے تنازعے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ دونوں فریقین میں مجموعی طور 33افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ مقدمے میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایون کے مقام آٹانی میں کئی عرصے سے مقامی لوگوں اور مال مویشی پالنے والے گجر برادری کے مابین ایک تنازعہ چلا آرہا ہے اور عدالت نے جنگل کو بچانے کیلئے شاہ بلوط کے درختوں کی مال مویشیوں کیلئے چارہ کے طور پر کٹائی پر پابندی لگا دی ہے۔ مقامی ناظمین،کونسلرز اور دیگر افراد گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے کیمپ لگا کر جنگل کی نگرانی کر رہے تھے۔ اور مال مویشیوں کیلئے جنگل سے شاہ بلوط کے درختوں کی کٹائی کرکے لانے پر نگاہ رکھتے تھے۔ گذشتہ روز مخالف فریق کے مردو خواتین اچانک اُن پر حملہ آور ہوئے، ڈنڈوں کا استعمال کیا اور شدید سنگ باری کی۔ جس کے نتیجے میں موقع پر موجود کسان کونسلر مجاہد، نائب ناظم فضل الرحمن، عاشق حسین، اعزاز ربانی اور سجاد الرحمن زخمی ہوئے، جبکہ دوسرے فریق میں سے ایک نوجوان غفار الدین کو معمولی چوٹیں آئیں، ایون پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے خلاف کراس ایف آئی آر درج کر لئے گئے ہیں۔ جن میں فریق اول کے طور پر ویلج ناظم مجیب الرحمن،نائب ناظم فضل الرحمن، کونسلر مجاہد سمیت دس افراد کے خلاف اور فریق دوئم کے طور پر محی الدین، طاہر، اشرف سمیت 23فراد کے خلاف ایف آئی آر چاک کئے گئے ہیں۔ زخمیوں میں کونسلر مجاہد کو گُھٹنے پر شدید زخم کی وجہ سے پشاور ریفر کردیا گیا ہے۔ تصادم میں ایک خاتون کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لی گئی ہے۔ کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات