ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کا پولیس جوانوں کی شکایات اور عرض و معروض سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق پولیس جوانوں کے فلاح بہبود کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی او لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس ملازمین میں ویلفر فنڈ کے مد میں چیکس تقسیم کئیں۔

رواں ہفتے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانان میں تعریفی اسناد بھی تقسیم.

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس جوانوں کے مسائل انتہائی غور سے سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔