لوئر چترال پولیس کے افسران اور جوانوں کے لئے سالانہ چاند ماری کا آغاز

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے افسران، جوانان اور لیڈیز پولیس افسران کے لئے سالانہ چاند ماری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چاند ماری کے موقع پر لوئر چترال پولیس کے افسران و اہلکاروں کو ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی فائرنگ کروائی گئی،

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ،ڈی۔ایس۔پی ہیڈ کوارٹر تمیزالدین اور لائن آفیسر SI قربان پناہ بھی موجود تھے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے چاند ماری بٹ کا دورہ کرکے جوانوں کے فائرنگ کا معائنہ کیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ اور ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر تمیزالدین نے جوانوں کے ساتھ پریکٹس فائر بھی کی۔

اس موقع پر افسران نے کہا کہ سالانہ چاند ماری(پریکٹس فائر) کا بنیادی مقصد پولیس افسران و جوانان کو اسلحہ کے بہتر استعمال و جان کاری دینا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں بہتر طریقے سے بھرپور کاروائی کی جاسکے اور افسران و جوانان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔