ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ کی سربراہی میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ کی سربراہی میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ لٹکوہ میں پبلک لیزان کمیٹی کا میٹنگ منعقد ہوا۔

میٹنگ میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ، ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ SI رحیم بیگ اور پبلک لیزان کمیٹی ممبران شریک تھے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ نے کمیٹی ممبران سے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کی مؤثر روک تھام ممکن نہیں، اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ کی سطح پر جرائم کے خاتمے، منشیات فروشوں کی بیخ کنی اور سماجی جرائم کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔

میٹنگ میں شریک ممبران نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور دیگر معاشرتی جرائم کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔