کراچی سے تعلق رکھنے والے سکالرز نے پولیس خدمت مرکز زرگراندہ میں سوسائیڈ پروینٹیو یونٹ اینڈ جینڈر رسپانس سنٹر آفس کا دورہ

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )کراچی سے تعلق رکھنے والے اسکالرز نے لوئر چترال پولیس کی جانب سے خودکشیوں کی روک تھام کی خاطر قائم کردہ Suicide Preventive Unit & Gender Response Centre کا مطالعاتی دورہ کیا۔

انچارچ SI دلشاد پری نے مطالعاتی دورے پر ائے ہوئے اسکالرز کو یونٹ کے اغراض و مقاصد اور کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفینگ دی۔

مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے اسکالرز نے لوئر چترال میں خواتین کے مسائل کے حل کیلئے قائم کردہ یونٹ کو ایک احسن اقدام قرار دیا اور اس یونٹ کو فعال رکھنے اور خواتین سٹاف کی تعیناتی پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی کاوشوں کو سراہا۔