لوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایت پر شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں تھانہ جات میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی کی سربراہی میں تھانہ شغور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے پولیس سے متعلق مسائل و شکایات سن کر موقع پر ان کے حل کے لئے متعلقہ ایس۔ایچ۔اوز کو احکامات جاری۔

علاقے میں دیگر محکموں سے متعلق مسائل پر بھی گفتگو ہوئی جس پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ نے کہا کہ وہ ان مسائل کو ڈی۔پی۔او لوئر چترال کی وساطت سے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے نوٹس میں لاکر ان کے حل کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔

کھلی کچہری کے اختتام پر معتبرات علاقہ نے منشیات فروشان کے خلاف جاری مہم پر ار۔پی۔او ملاکنڈ اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

ضلع ہذا کے تمام سرکلز میں کھلی کچہریاں منعقد کرکے شہریوں کو ان کے مسائل کے حل کے لیے ان کے گھروں کے قریب ترین فورم مہیا کیا جائے گا۔