نوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ضلع چترال کے نوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کو بہترین سماجی خدمات پر ڈپٹی کمشنر ایکسیلنسی ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔
قاضی ولی الرحمان انصاری چترال کے معروف علمی گھرانے کے چشم وچراغ ہیں۔ آپ قاضی خلیل الرحمٰن مرحوم کے صاحبزادے اور جانشین ہیں۔ قاضی خلیل الرحمٰن مشہور علمی و سماجی شخصیت تھے۔
قاضی ولی الرحمان انصاری گزشتہ ایک دہائی سے سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چترال کے پچاس علماء کے ایک گروپ کو لیکر الحسنات سپورٹنگ پروگرام کی بنیاد رکھی ہے۔ نوجوان علماء کا یہ سوشل گروپ اپنی مدد آپ کے تحت قاضی ولی الرحمان انصاری کی قیادت میں سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ الحسنات بلڈ ڈونیشن،الحسنات سکالرشپ، الحسنات کفالہ پروگرام، الحسنات والنٹیئرز، الحسنات مہربانی پروگرام کے مختلف پراجیکٹس پر آپ کی خدمات قابلِ تعریف و توصیف ہیں۔
یتیموں، بیواؤں کی کفالت اور ان کے لئے چھت کی فراہمی آپ کا وژن اور خواب ہے۔ ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں اسامہ وڑائچ کیریئر اکیڈمی کی یوم تاسیس کے موقع پر ان کو ڈپٹی کمشنر ایکسیلنسی ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔
نفسا نفسی کے اس دور میں خدمت انسانیت پر یقین رکھنے والے قاضی ولی الرحمان انصاری جیسے سوشل ورکرز کی سرپرستی اور ان کا دست و بازو بننا نہ صرف سعادت ہے بلکہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا ایسی شخصیات کو ایوارڈ دینا قابلِ تحسین ہے۔
قاضی ولی الرحمان انصاری صاحب اور ان کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات اور آفرین ❣️