ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے زیر اہتمام 2023۔24 میں پبلک سکولوں میں نمایان کردار ادا کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (محکم الدین) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان نے کہا ہے۔ کہ بچے مستقبل ک سرمایہ ہیں۔ ان کو ملازم بنانے کیلئے نہیں ایک اچھا انسان بننے کیلئے پڑھائیں۔ اور معیاری تعلیم فراہم کریں۔ تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی میں آفاق کا بہت بڑا کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے زیر اہتمام 2023۔24 میں پبلک سکولوں میں نمایان کردار ادا کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقدہ (ٹیچر آف دی ائیر ایوارڈ) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں چترال میں 72 سکولوں کے 83 مردو خواتین اساتذہ موجود تھے۔ جبکہ بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ بچوں کے شاندار مستقبل کیلئے والدین سے زیادہ اساتذہ کا مثبت کردار انتہائی اہم ہے۔ اور یہ امر قابل تعریف ہے۔ کہ آفاق معیاری تعلیم کی فراہمی اور بچوں کے نقسیات کو سمجھنے اور ان کو ملک کیلئے ایک کارآمد شہری بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ پاکستان اور چترال کے بچے بہت باصلاحیت ہیں۔ صرف ان کومعیاری تعلیم اور بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے۔ عبداللہ شاہ شہاب نے اس تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دی۔ سنئیر ائریا منیجر آفاق ذوالفقار علی خان نیتقریب میں شرکت پر مہمانوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔ کہ آفاق چترال میں معیاری تعلیم کی فراہمی، نصاب سازی اور بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کو ابھارنے کیلئے مختلف پروگرامات کاانعقاد کرتی ہے۔جس میں سکولوں کو اچھی تعلیمی کارکردگی پر ایواراد دینے، کوئز مقابلے، اورکئی دیگر پروگرام شامل ہیں۔ این سی ایچ ڈی کے سابق ڈائریکٹر محمد افضل نے کہا۔ کہ جس طرح ایک نفیس اور مضبوط عمارت کی تعمیر کیلئے مضبوط بنیاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرحل معیاری تعلیم تب ہی کوئی بچہ حاصل کر سکتا ہے۔ جب بچے کی پرائمری ایجوکیشن اچھی ہو۔ اس لئے پرائمری کلاسوں کے اساتذہ کی ذمہ داری بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ اور یہ بہت مشکل کام ہے۔ انہوں نے چترال کے ماحول میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے آج بھی ریسرچ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آر پی ایم آفاق ملاکنڈ ڈوژن ماجد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ استاد کا پیشہ نہایت محترم ہے۔ یہی وجہ ہے اللہ پاک کے رسول صل اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنا تعارف استاد کے طور پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ وقت میں کتابیں تو بہت سے لوگ پڑھتے ہیں۔ لیکن سوشل اور مارل ڈویلپمنٹ نہیں ہے۔ جاپان کے پاس ایٹم بم نہیں ہے۔ لیکن ان کا ایک اخلاقی معیار ہے۔ کہ پوری دنیا کے لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ تقریب کے دوران نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 70 سکولوں اور 83 اساتذہ کو شیلڈ اور سرٹفیکیٹ دیے گئے۔ جو کہ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان، وائس پرنسپل کامرس کالج چترال پروفیسر وجیہ الدین، پروفیسر حسام الدین، فرید احمد رضا مئیر چترال، پرنسپل سنٹینل ماڈل سکول چترال شاھد جلال، صحافی محکم الدین، مسٹر ذوالفقار علی AKES،ڈائریکٹر (ر) این سی ایچ ڈی محمد افضل، محمد اسماعیل سیکرٹری،اقرار الدین پرنسپل حرا سکول ایون،صحافی سید نذیر حسین شاہ،عطا حسین اطہر ایجوکشنسٹ، سعادت اللہ سی ایس ایس آفیسر، اسدالرحمن،ماسٹرٹرینر آفاق،پرنسپل آئیڈئیل سکول کوغذی عتیق الرحمن، اے ڈی او احمد الدین،انعام اللہ اور پرنسپل زاہد الدین کے ہاتھوں اساتذہ میں شیلڈ اور سرٹفیکیٹ تقسیم ہوئے۔