چترال (نمائندہ چترال میل) 3سے 7جون تک جاری رہنے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (ایس این آئی ڈی) کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان کے زیر صدارت منعقدہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی نے مہم کے لئے تیار کردہ پلان شرکاء کے ساتھ شئیر کیا جس کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ لویر چترال میں یہ مہم صرف سات یونین کونسلوں ارندو، عشریت، دروش ون، دروش ٹو، ایون اور شوغور، گرم چشمہ میں چلائی جائے گی جس کے لئے 181موبائل ٹیمیں اور 13فکسڈ ٹیمیں اور کئی ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی محمد عمران خان نے کہاکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی موجود گی کے بعد صورت حال تشویش ناک ہوگئی ہے جس میں معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور حصہ ڈال دے اور اس بات کویقینی بنائی جائے کہ پانچ سال سے کم ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے علاقے کے مشران کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اس قومی کاز کے لئے پولیو ٹیموں کو مکمل سپورٹ کرے تاکہ وطن عزیز کے خوبصورت چہرے سے اس مہلک بیماری کا داغ مکمل طور پر اور ہمیشہ کے لئے مٹ جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر، ڈی ایس پی چترال سجاد حسین، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر اسد، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ اور دوسرے موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





