چترال (محکم الدین) ڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا۔ جس میں کنیڈا، برطانیہ، جاپان سمیت پوری دنیا کے غیرملکی اور ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔ اور اس فیسٹول کو امن اور قدرتی نظاروں اور قدیم تہذیب کے ماحول میں دنیا کا خوبصورت ترین تہوار قرار دیا۔ اورکہا۔ کہ وادیوں کے لوگ انتہائی ملنسار، محبت کرنیوالے اور سیاحوں کا خیال رکھنے والے لوگ ہیں۔ سیاحوں نے فیسٹول کے یادگار لمحات کو اپنیکیمروں اور یادوں میں محفوظ کیا۔ فیسٹول میں بہت سے غیرملکی اور ملکی خواتین نے کالاش قبیلے سے یکجہتی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لباس کو زیب تن کیا تھا۔ اور اس پر فخر محسوس کر رہی تھیں۔ کالاش فیسٹول 2024 کیاختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی پی او لوئر چترال، سابق معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ، کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی منہاس الدین،کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی آفیسران موجود تھے۔ کالاش قبیلے کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگر مہمانوں کو چوغے پہنائے گئے۔ اس کے بعد حسب روایت ڈھول بجاتے،سیٹیان مارتے، اور اخروٹ کی ٹہنیوں کو ہاتھوں میں ہلاتے شان و شوکت کے ساتھ بڑے ڈانسنگ پلیس میں داخل ہوئے۔ جو کہ زیر تعمیر ہے۔یہہ ایک حوبصورت نظارا تھا۔ فیسٹول کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے۔اور علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے و بے ہنگم سیاحت کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے سیاحوں کو بہت سہولت ملی۔ تاہم سیاحوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس امر پر انتہائی ا فسوس کا اظہار کیا۔ کہ جس شوق اور جوش و جذبے سے سیاح چترال اور کالاش ویلیز جانے میں دلچسپی لیتے ہیں۔ ان تک پہنچنے کیلئے انتہائی خطرناک اور خستہ حال سڑکوں سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے فوری طور پر ان سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات