چترال (نما یندہ چترال میل) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) نے جرمن ادارے پاٹریپ کے مالی معاؤنت سے پاک افغان سرحد ی قصبے ارندو میں بزنس سنٹر قائم کرلیا۔ گزشتہ روز ایس آر ایس پی کے سربراہ شہزادہ مسعود الملک نے پاک آرمی کے ایریا کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق کے ہمراہ بزنس سنٹر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی عمائدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ افتتاح کے حوالے سے منعقد ہونے والے سادہ اور مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ مسعودالملک نے کہا کہ SRSP نے ارندو کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں، بزنس سنٹر کا منصوبہ بھی علاقے کو ترقی کی راہ میں ڈالنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ SRSPضلعی انتظامیہ اور پاکستان آرمی کے ساتھ ملکر علاقے میں کمیونٹی کی بہتری کے لئے کا م کر رہی ہے جس کا فائدہ اس پسماندہ علاقے کے عوام کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس سنٹر فعال ہونے سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جس سے علاقے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور نئے مواقع دستیاب ہونگے۔ انہوں نے ان منصوبوں کے لئے مالی معاؤنت فراہم کرنے پر جرمن حکومت اور جرمن ادارے پاٹریپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت حاجی سلطان محمد نے علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے پر ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے علاقے کی جو خدمات کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل فاروق نے خطاب کرتے ہوئے بزنس سنٹر کے منصوبے کو علاقے کی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہم ارندو کے علاقے میں ایس آر ایس پی کے خدمات کے معترف ہیں جن سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کی طرف سے ارندو بزنس سنٹر باضابطہ طور پر مقامی کمیونٹی کے حوالے کر دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے ایس آر ایس پی کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس ادارے نے ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کیساتھ ملکر ارندو میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے ہیں، ضلع کے اندر دیگر علاقوں میں بھی ایس آر ایس پی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر وقت ادارے کے ساتھ تعاؤن کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بزنس سنٹر کے حوالے کسی بھی قسم کے تعاؤن کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج ہمہ وقت دستیاب ہیں اور ہم ملکر اس اہم منصوبے کو علاقے کی ترقی کا ذریعہ بنائینگے۔معروف مذہبی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے اختتامی دعائیہ کلمات میں ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے بے پناہ قربانیاں دینے پر پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس آر ایس پی چترال میں بلاتفریق ہر علاقے میں خدمات سر انجام دے رہا ہے جس کے لئے ایس آر ایس پی سربراہ شہزادہ مسعودالملک اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بزنس سنٹر کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایس آر ایس پی کے پاٹریپ پراجیکٹ کے منیجر انجینئر خادم اللہ نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ارندو میں بزنس سنٹر کے اندر 20دکانین، دفاتر اور رہائشی بلاک بنائے گئے ہیں جبکہ سنٹر کے اندر الگ مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے، بزنس سنٹر کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سولر سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس سنٹر چلانے کی ذمہ داری کمیونٹی کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی کی ہوگی۔
اس بزنس سنٹر سے دو طرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا، اس وقت سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے ارندو بارڈر بند ہے تاہم امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بہت جلد تجارتی مقاصد کے لئے بارڈر کھولا جائے گا۔
مقامی عمائدین نے سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ارندو کے پسماندہ علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات