چترال ( نمائندہ چترال میل )ی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے آفسران و جوانان کے جائز عرض ومعروض سننے کی خاطر اپنے آفس میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔
مختلف تھانہ جات و چوکیات میں تعینات افسران و جوانان نے اردلی روم میں پیش ہوکر ڈی۔پی۔او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈی۔پی او نے موقع پر ان کے جائز مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اس کے علاوہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے آفسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات بھی جاری کئے۔
ڈی۔پی۔او کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے استعداد کار بڑھانے کی خاطر جائز عرض و معروض ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ساتھ ہی سزا جزا ئکا نظام بھی جاری رکھیں گے۔