چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ تمیز الدین نے براہ راست کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ انسپکٹر مجیب الرحمن اور پولیس ٹیم کو لیکر ملزم عبدالباقی ولد عبدالحکیم سکنہ لٹکوہ کے زیر استعمال گیراج سے 39 کلو گرام چرس برآمد جبکہ دوسرے نامزد ملزم عطاء الرحمن ولد خان بہادر سکنہ گوہیک پرابیگ کے قبضے سے دوران خانہ تلاشی 2 کلو گرام چرس، 3 ضرب چھریدار بندوق، 1 ضرب دیسی ساخت پستول 30 بور، 2 عدد خنجر، 36 عدد چھریدار کارتوس، 14 عدد SMG کارتوس، 26 عدد پستول کارتوس، 1 عدد SMG میگزین اور 2 عدد پستول میگزین برآمد کرکے ہر دو ملزمان سے کل 41 کلو چرس یعنی ایک من ایک کلو گرام چرس برآمد۔
مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر ملزمان گرفتار۔ مزید تفتیش جاری۔۔
لوئر چترال پولیس کا عزم, منشیات اور جرائم سے پاک لوئر چترال