چترال (نمائندہ چترال میل) سال 2018ء کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے اوپی ڈی میں ایک لاکھ 97ہزار لے لگ بھگ افراد کا معائنہ اور علاج ہوا جوکہ صوبے کی کسی بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اوپی ڈی کی تعداد سے ذیادہ بتائی جاتی ہے جن میں 39ہزار جنرل اوپی ڈی، 10ہزار 500میڈیسن، 8ہزارسرجری، امراض اطفال کے 27ہزار، ڈینٹل کے 31ہزار، ایمرجنسی اور کیجولٹی کے57ہزار مریض شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسرار اللہ کے دفتر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 20770ہے جن میں میڈیسن کے 4201، سرجری کے 3286، پیڈیاٹرکس کے 4827، گائنی کے 5370، آئی کے صرف 6، ای این ٹی کے 1901، کارڈیالوجی کے 503مریض شامل ہیں جبکہ ارتھوپیڈکس، نیوروسرجری، سائیکاٹری، ٹی بی، اسکین کا کوئی مریض داخل نہیں ہوا۔ اس عرصے کے دوران ہسپتال میں 782مریضوں کی سرجری عمل میں آئی جبکہ ہسپتال کے لیبر روم میں 6378ڈلیوری ہوئے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





