چترال (نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے متعدد پٹرول پمپو ں سمیت چترال بازار کا اچانک دورہ کیا اور صفائی کی غیر تسلی بخش صورت حال اور گران فروشی کی پاداش میں 15افراد کو جرمانے کی سزائیں دے دی اورسخت تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ ناجائز منافع خوری، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کی ناقص معیا رکو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہر کے مختلف چار پٹرول پمپو ں میں ناقص صفائی کی بنا پر مجموعی طور پر 8ہزار روپے جبکہ مختلف دکانداروں، قصابوں، سبزی و میوہ فروش سمیت ریسٹوران کے مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا اور انہیں وارننگ دے دی۔ انہوں نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ حکومتی مقررکردہ نرخ نامہ پر عملدرامد میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں، قصابوں، چکن فروشوں اور سبزی وفروٹ فروشوں کے خلاف پولیس میں یا ان کے دفتر میں شکایت درج کروائیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ چکن فروشوں سے تول کر چکن خریدنے پر اصرار کریں جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام چکن فروشوں کے پاس ڈیجیٹل ترازوکی دستیابی کو یقینی بنائی ہے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





