چترال (نمائندہ چترال میل) سابق ضلع ناظم اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ٹو مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ 9فروری کا سورج جماعت اسلامی کے لئے فتح اور عوام کے لئے ترقی وخوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور حق کو حقدار تک پہنچانے کا عمل شروع ہوگاجبکہ اسٹیٹس کے علمبردار وں کی منہ کھانی پڑے گی۔ اتوار کے دن چترال ٹاؤن کے مضافاتی علاقوں چمرکھون، بکرآباد اور دوسرے مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اصولوں اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی سیاست کی ہے اور انصاف تک رسائی اور ظلم وذیادتی کے خلاف جدوجہد اس کے اہداف میں نمایان رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے ان دنوں میں اپنے چہروں سے شرم کے نقاب ہٹاکر وہ لوگ بھی میدان میں آکر سادہ لوح عوام کو سبز باغ دیکھانے میں مصروف ہیں لیکن اب کی بار ان کو کوئی سننے والا نہیں ہے اور چترال کے باشعور عوام ایسے سیاستدانوں کا بوریا بستر 9فروری کو ہمیشہ کے لئے گول کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سستی گندم تحریک کی مخالفت کرکے اب کس منہ سے عوام کے پاس آرہے ہیں جبکہ ان کا اصل روپ سب سے سامنے اشکارا ہوچکا ہے۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد نے کہاکہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہے اور یہ تب ممکن ہوگا جب نو فروری کو عوام جماعت اسلامی کے حق میں اپنی حق رائے دہی استعمال کرکے صالح قیادت کا انتخاب کرے۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ اپنی ووٹ کے طاقت سے عوام دوست اور خد ا خوف قیادت کو سامنے لائے تاکہ ان کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔ ان مقاما ت پر مقامی لوگوں نے جماعت اسلامی کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کا مکمل ساتھ دینے کو تیار ہیں کیونکہ ماضی میں تمام دوسری جماعتوں ک ازمانے کے بعد وہ مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات