( چترال میل رپورٹ ) خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ شروع ہونیکا امکان۔ محکمہ موسمیات
– پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے
۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان
۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے
۔ شہری علاقوں میں دھند میں کمی کا امکان۔ پی ڈی ایم ایمراسلہ
۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ
۔حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ
۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔مراسلہ
۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ
۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ
۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے مراسلہ
۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ31 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔مراسلہ
۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے