اپر چترال میں متعدد گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرکے بھاری جرمانے لگائے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال ( نمائندہ چترال میل )نگراں صوبائی حکومت کے خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے کاروبار کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر رکھاہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردونوش کے معیار اور تاریخ تنسیخ بھی چیک کئے۔ مہنگائی فروشی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے لین دیں میں ملوث متعدد کاروباری افراد کے خلاف کاروائی کی گئی اور بھاری جرمانے لگائے گئے، عوام سے کہا ہے کہ وہ مہنگا ئی فروشوں کے خلاف شکایات کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔ شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ 0943470355/0943470025