چترال (نمائندہ چترال میل)حسن چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل خطیب شاھی مسجد چترال نے آج جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی اہم باتوں کی طرف سامعین کو متوجہ کیا۔خطیب صاحب نے تین باتوں کو اپنا موضوع سخن بنایا
1- صدقہ اور زکوٰۃ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے رجب المرجب کے مہینے میں مدارس، غریبوں، بیواؤں،سفید پوشوں اور سکول وکالج کے طالب علم اور اسٹوڈنٹس کو اس کا بہترین مصرف بتایا اور صدقات و زکوٰۃ کی اہمیت و فرضیت کو خوبصورت انداز میں سامعین کے گوش گزار کیا۔
2-صفائی اور ستھرائی پر بات کی اور صفائی نصف ایمان ہے والی حدیث کی روشنی میں اس کی اہمیت کو واضح کیا۔اور صفائی ستھرائی کو صرف اپنے جسم وکپڑے اور گھروں تک محدود نہ کرنے کا کہا۔بلکہ بازاروں اور گلی کوچوں اور راستوں تک کو صاف کرنے پر زور دیا اور چترال کی خوبصورتی کے لئے کلین اور گرین چترال پر زور دیا۔
3- انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سامعین کو اور امیدواروں کو ضابطہ اخلاق اور اسلام کے زریں صفات کے زریعے،ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے شریعت اور اپنی ثقافت کا خیال رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرکے، بھائی چارے کی فضا کا لاج رکھتے ہوئے پُرامن انتخابات کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور سیاسی فضا کو مکدر نہ بنائیں۔
خطیب مولانا خلیق الزمان نے کہا کہ پر امن انتخابات کے لئے ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کریں۔ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی حضرات بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔
ان شائاللہ ہمارا ملک شاد رہیگا اور آباد رہے گا اور ہمارے خوبصورت چترال کا ماحول پُرامن اور صاف رہے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





