چترال ( نمائندہ چترال میل ) خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے علاقہ بروز، ایون، جوٹی لشٹ، گہریت اور ملحقہ علاقوں میں موجود مختلف پیٹرول پمپس کے گیج، صفائی، آگ بجھانے والے آلات اور دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کئی پیٹرول پمپس میں گیج و ریٹ میں فرق ہونے پرپمپ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی اور بھاری جرمانے لگائے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپ کے مالکان کو ہدایت کی کہ گیج پورا رکھا جائے اور آگ بجھانے والے آلات و دیگر سہولیات کی دستیابی یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں پمپ سیل کرنے کے ساتھ جیل کی سزا دی جائیگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مذکورہ بالا علاقوں میں موجود مختلف ہوٹلز، باربر شاپس، ٹیلر شاپس اور جنرل سٹورز کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے گرانفروشی، ناقص صفائی اور سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی پر ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ انہوں نے خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ گرانفروشی سے اجتناب کریں،صفائی کا خیال رکھیں اور سرکاری نرخنامے پر عملدرامدکو یقینی بنائیں اورآئندہ خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل کردئی جائے گی۔
۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





