چترال (نمائندہ )پی پی پی خیبر پختونخوا کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ چترال کو کامیاب بنانے اور تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر چترال کے عوام اور پارٹی ورکروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لویر اور اپر چترال کے اضلاع کےکابینہ، پی وائی او ،پی ایس ایف، خواتین ونگ، پی ایل ایف اور لیبر ونگ سمیت تمام ذیلی تنظیموں کی دن رات اور انتھک ھ دو وجہد کی تعریف کی جس کے بدولت بلاول صاحب کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ انھوں نے چترال ٹاؤن کے صدر فتح الرحمن لال کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
سلیم خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا چترال سے لگاؤ اور محبت روز روشن کی طرح عیاں ہے جس نے چترال میں خصوصی کنونشن کی مںظوری دی تھی جبکہ اس دورے میں یہ پروگرامات صرف ڈویژنل سطح پر طے ہوئے تھے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے چترالی عوام کے لئے بھیجاگیاشکریہ کا پیغام بھی پہنچایا۔
سلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے چترال کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے اعلانات کا خیر مقدم کیا جن میں گندم میں قائد عوام کا شروع کردہ گندم میں سبسڈی کی بحالی، ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس فری زون بنانے ، چترال تاجکستان روڈ کی تعمیر اور چین کے ساتھ روڈ لنک، چترال کے انٹرنل روڈز کی تعمیر اور چترال میں امراض قلب کے لئے ہسپتال کا قیام شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول چترال کو اپنا دوسرا نہیں پہلا گھر مانتے ہیں۔ سلیم خان نے چترال کے پارٹی ورکروں کیطرف سے شکریہ ادا کیا۔ پارٹی کا سینئر رہنما سبحان الدین اورپی ایس ایف لوئر کے جنرل سیکرٹری سیدعنایت علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے