ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایت پر متعلقہ افسران نے فوری طور پر لاسپور کا دورہ کیا اور لوگوں کے تحفطات دور کئے

Print Friendly, PDF & Email

 

اپر چترال ( نمائندہ چترال میل ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام چترال،بونی، مستوج، شندور روڈ پر جاری کام کے حوالے سے علاقہ لاسپور کے عوام کے تحفظات کو دور کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایت پر متعلقہ افسران نے فوری طور پر لاسپور کا دورہ کیا اور لوگوں کو یقین دلایاکہ ان کے جملہ تحفظات کو دور کیا جائے گا۔علاقہ عمائدین نے علاقے کے لوگوں کے تحفظات کو دور کرنے اور مفاد عامہ کے منصوبے میں گہری دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور این ایچ اے کے ساتھ سڑک کی تعمیر میں ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔