اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے مستوج سب ڈویژن کے عوام سے غیر مشروط معافی مانگ لیں /نائب تحصیل ناظم فخرالدین

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل)نائب تحصیل ناظم فخرالدین نے وزیر اعظم پاکستان کے گولین گول ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر اور بعد میں ڈی سی چترال کے دفترمیں معتبرات کے ساتھ نشست میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والے کسی بلدیاتی نمائندے کو پروگرام میں شامل نہ کرنا قابل مذمت ہے اور یہ اپر چترال کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے پرائم منسٹر کے دورہ چترال کے پروگرام کومرتب کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مستوج کے تحصیل ناظم، نائب تحصیل ناظم اور دوسرے معتبرات کو اس پروگرام سے دور رکھنا نہایت افسوسناک بات ہے جس سے اپر چترال کی ڈیڑھ لاکھ آبادی کی دلا زاری ہوئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے مستوج سب ڈویژن کے عوام سے غیر مشروط معافی مانگ لیں۔