اپر چترال میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے بونی میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انتظامیہ افسران کے علاوہ محکمہ صحت اور EPI اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کوہدایت کی کہ وہ اس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر دستیاب وسائل کوبروئے کا رلائے۔انہوں نے محکمہ صحت کو یہ بھی ہدایت کی ضلع بھرکے پانچ سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام بچوں کیImmunizationاور فنگر مارکنگ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے تمام والدین پر بھی زور دیا کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ضلع اپر چترال میں انسداد پولیو مہم 27نومبر سے شروع ہوگا اور یکم دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ مہم کے دوران ضلع کی 15یونین کونسلز میں 5سال تک کی عمر کے کل 27148 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کے لئے کل 247ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تاکہ آپ کے بچے معزور ہونے سے بچ سکیں۔شکایات کی صورت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے کنٹرول نمبر 0943470355 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔