ڈبلیو ایس ایس سی WSSC کے تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔صوبائی وزیر بلدیات وآبنوشی خیبر پختونخوا انجنیئر عامر درانی

Print Friendly, PDF & Email

 

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )ڈبلیو ایس ایس سی WSSC کے تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں جلد تمام TMOs اورCOs کا ایک مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔اور ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین کی تنخواہوں کا مستقل حل نکالیں گے۔ان خیالات کا اظہارنگران صوبائی وزیر بلدیات وآبنوشی خیبر پختونخوا انجنیئر عامر درانی نے اپنے دفتر می پشاور میں حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کی قیادت میں ان سے ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفدمیں اختر منیر صدر ڈبلیو ایس ایس سی مردان،ریاض خان صدر ڈبلیو ایس ایس سی پشاور، انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکامردان، محمد شعیب صدر سب انجینئر ایسوسی ایشن مردان، میاں امجد علی صدر ایپکا پشاور، فرحان رشید، میڈیا کوارڈینٹر ایپکا مردان شیراز اور آفس سیکرٹری اقرار احمدشامل تھے۔ملاقات میں حاجی زبیر علی مئیر پشاور بھی موجود تھے۔اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے صوبائی وزیر بلدیات کو مردان میں ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین کے ہڑتال اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہاکہ صوبہ بھر میں ڈبلیو ایس ایس سی کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہیں۔اور اس مہنگائی کے دور میں کمپنی کی طرف سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے۔جس سے غریب سرکاری ملازمین کے چولے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔حاجی زبیر علی مئیر پشاور نے بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔انجنیئر عامر درانی صوبائی وزیر بلدیات نے وفد کو یقین دلایاکہ صوبے کو اس وقت مالی مشکلات درپیش ہیں لیکن ہم ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں صوبہ بھر کے TMOs اور کمپنی کے COs کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جا رہا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کومستقل بنیادوں حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔کیونکہ صوبہ بھر میں TMOs اور کمپنی کے COs کے درمیان تنخواہوں پر رسہ کشی ہوتی ہے اور دونوں کے ایک دوسرے سے تعاون نہ ہونے کے باعث ملازمین روزانہ کی بنیاد پر ہڑتال پر ہوتے ہیں۔آخر میں اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا نے انجنیئر عامر دورانی صوبائی وزیر بلدیات کو تحفہ بھی پیش کیا۔اور اپنی تنظیم کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔