گرم چشمہ (نمائندہ چترال میل) معروف سماجی کارکن اور جنرل الیکشن 2018 کے امیدوار امیر اللہ صوبیدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرم چشمہ روڈ کی غلط الائمنٹ کی جارہی ہے جس کی عوامی سطح پر شدید مخالفت پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے معلومات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے منظور شدہ گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں جو پلان بنایا گیا ہے اس میں گرم چشمہ روڈ کو شغور کے مقام پر دریا کے پار منتقل کیا جائے گا اور موغ کے مقام پر دوبارہ موجودہ روڈ کے سائیڈ پر منتقل کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی ناقص پلان ہے کیونکہ برفانی تودے اور سیلاب اصل میں شاہ شاہ کے علاقے سے مردان گول تک گرم چشمہ روڈ کو متاثر کرتے ہیں۔ اگر روڈ شغور سے دریا کے پار منتقل کیا گیا تو شاہ شاہ کے مقام پر برفانی تودوں اور سیلاب سے متاثر ہونے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور موغ کے مقام پر روڈ منتقل ہونے کی صورت میں موغ سے لے کر مردان گول مسائل کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرم چشمہ روڈ کی تعمیر سے لے کر اب تک مرمت کے نام پر اس پر اربوں روپے ضائع کئے جاچکے ہیں۔ جتنے ارب روپے اس روڈ پر مافیاز نے مرمت کے نام پر ہضم کئے ہیں اس سے چترال سے گرم چشمہ تک آسانی ٹنل تعمیر کی جاسکتی ہے۔ صرف دروشپ کے مقام پر لوہے سے بنے ہوئے پل کی سال میں چار دفعہ مرمت کے نام پر لاکھوں روپے کا خردبرد کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرم چشمہ روڈ کو بختولی پل سے دریا کے دوسرے سائیڈ پر منتقل کیا جائے اور پھر بغیر کسی منتقلی کے لئے گرم چشمہ تک پہنچایا جائے۔ اس کو سیاسی مفادات اور چند افراد کے ذاتی مفادات کی خاطر ادھر ادھر منتقل کرنا علاقے میں شدید انارکی کا سبب بن سکتا ہے۔ گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کو مافیاز کے ہاتھوں میں دینے کے بجائے علاقے کے تجربہ کار لوگوں سے مشورے کے بعد ہی صحیح سمت سے تعمیر کیا جائے گا تاکہ گرم چشمہ کے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہوجائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





